wehelpf9

WEHELPF9

سجل علی اور احد رضا میر نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

اداکار سجل علی اور احد رضا میر نکاح کے بندھن میں بندھ گئے، دونوں  نے ابوظہبی میں سادگی سے نکاح کیا۔

ایکسپریس کے مطابق اداکاروں سجل اور احد کے پرستاروں کا انتظار ختم ہوگیا کیونکہ ڈراموں کی شادی اب حقیقی شادی میں تبدیل ہوگئی ہے اور دونوں نے ابو ظہبی میں سادگی سے نکاح کیا ۔ سجل علی کا حق مہر 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر احد اور سجل کے نکاح کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں احد رضا میر کو کریم رنگ کی سادہ شیروانی اور سفید چوڑی دار پاجامے میں دیکھا گیا ہے

اداکار جوڑی  نکاح کی تقریب کا انعقاد ابوظہبی میں ہوا جہاں ان کے چند قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ دونوں کی جانب سے شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا آج اداکار جوڑی نے خاموشی سے سادگی کے ساتھ نکاح کیا ہے۔

نکاح کے فورا بعد ہی اداکارہ سجل علی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نام تبدیل کرتے ہوئے سجل احد میر رکھ دیا ہے، سوشل میڈیا پر سجل اور احد کی جانب سے کوئی تصویر شیئر نہیں کی گئی اور ان کے چاہنے والے سجل کو عروسی لباس میں دیکھنے کے منتظر رہے، یاد رہے کہ چند روز قبل دونوں کی رسم حنا ادا کی گئی تھی۔

 

Leave a Reply

Discover more from wehelpf9

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Scroll to Top