wehelpf9

WEHELPF9

A Good News for Freelancer!

ImportantAnnouncementbySBP

فری لانسرز کے لئے اسٹیٹ بینک کی جانب سے بڑی خوش خبری

اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے فری لانس کام کرنے والوں کو ماہانہ 25 ہزار ڈالر منگوانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فری لانس کام یا کاروبار کرنے والے افراد کو ماہانہ 25 ہزار ڈالر ترسیلات کی اجازت دے دی۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق فری لانسرز کو اس سے پہلے ماہانہ 5 ہزار ڈالرز منگوانے کی اجازت تھی تاہم اب انہیں ہر مہینے 25 ہزار ڈالر (38 لاکھ 600 روپے سے زائد) رقم کی ترسیلات کی اجازت ہوگی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق فری لانسرز بزنس کو پرسن ترسیلات بھی کرسکیں گے، یعنی ایک ہی شخص کے شناختی کارڈ پر دو بزنسز کی رقم آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزیراعظم کا فری لانسرز کو مراعات دینے کا اعلان
اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ماہانہ رقم کی حد بڑھانےکا مقصد روز گارکے مواقع بڑھاناہے ، پاکستان میں فری لانس انڈسٹری کی شرح تیزی سے ترقی کررہی ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے نمائندے کا وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے اجلاس میں کہنا تھا کہ فری لانسرز کے لئے ترسیلات زر کی ماہانہ حد پچیس ہزار ڈالر تک بڑھانے کے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد آئندہ دو دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔

جبکہ ترسیلات زر کی مد میں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ فری لانسرز کو موصول شدہ رقوم پر زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائیں اور بیرونی کرنسی کی ملکی کرنسی میں تبدیلی انٹر بنک ریٹ پر میسر آئے۔

Leave a Reply

Discover more from wehelpf9

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Scroll to Top