wehelpf9

WEHELPF9

طلبا کو بغیر امتحان ترقی دینے کیلیے بورڈ قوانین تبدیل

سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن، سندھ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے قوانین میں ترمیم کردی گئی۔

تعلیمی بورڈز کے قانون میں ترمیم کردی گئی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے طلباکو بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کے بل پر دستخط کردیے۔

گورنر سندھ کی منظوری کے بعد سیکریٹری برائے بورڈ اینڈ یونیورسٹیز نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے طلبا اب اگلی جماعتوں میں بغیر امتحانات کے پروموٹ ہوں گے، تعلیمی بورڈز کے قوانین میں ترمیم ایکٹ کے مطابق تعلیمی بورڈز کو اختیار ہے کہ طلباکو بغیر کسی امتحان کے پروموٹ کرسکتا ہے۔

طلباکو بغیر کسی امتحان کے پروموٹ وبا یا عالمی وباکی صورت میں ایمرجنسی نفاذ پر کیا جاسکتا ہے، طلباکا پروموشن حکومت کی جانب سے جاری کردہ پالیسی کے تحت ہوگا، ترمیمی بل یکم جون 2020 سے نافذ العمل سمجھا جائے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے 16 مئی کو تجویز دی تھی کہ اسکول، کالجز کے امتحانات عالمی وبا کی صورت میں ممکن نہیں، محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے حکومت کی پالیسی کے تحت پروموٹ کرنے کی تجویز دی تھی۔

تعلیمی بورڈز کے موجودہ قانون میں بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کی گنجائش نہ ہونے پر ترمیم کی گئی، سندھ اسمبلی میں کثرت رائے سے یہ ترمیمی بل منظور کیا گیا تھا۔

دریں اثنا محکمہ بورڈ اینڈ یونیورسٹیز نے 8 تعلیمی بورڈز کے سربراہان کو خط لکھ دیا جس میں کہا کہ تعلیمی بورڈز کو اختیار ہے کہ طلباکو بغیر کسی امتحان کے پروموٹ کریں، سیکریٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹیز نے تعلیمی بورڈز کے سربراہان کو تعلیمی بورڈز کے ترمیمی ایکٹ پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت دیدی۔

Leave a Reply

Discover more from wehelpf9

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Scroll to Top