wehelpf9

WEHELPF9

Comfort Zone & Success!

Success Begins When You Step Out From Your Comfort Zone_____!! ?

کمفرٹ زون…

.
کمفرٹ زون ایک ایسی ذہنی حالت ہے جس میں آپ نئے چیلنج قبول کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ اس میں رہتے ہوئے آپ زندگی کو بہتر بنانے یا پروفیشنل لائف میں ترقی کرنے، آگے بڑھنے کی منصوبہ بندی نہیں کرتے۔

آپ ایک خاص لیول تک کامیابی، اپنے گولز حاصل کر چکے ہوتے ہیں لیکن اگلے لیول پر جانے کی کوشش نہیں کرتے۔

کمفرٹ زون میں رہتے ہوئے آپ آرام طلب اور سست ہو جاتے ہیں۔ اس میں چیزیں آپ کے لیے آسان بن چکی ہوتی ہیں۔ جو عادات پختہ ہوچکی ہوتی ہیں زندگی بس ان کے ارد گرد گھوم رہی ہوتی ہے۔ چیزیں آٹو پائلٹ پر ہوتی ہیں۔ آپ کی زندگی میں ایک روٹین اور یکسانیت ہوتی ہے۔

کمفرٹ زون میں زیادہ عرصہ رہنا آپ کے لیے خطرناک ہے۔ یہ آپ کو اعتماد اور خوشی سے محروم کر دے گا۔ آپ کی زندگی کی کوالٹی کو نقصان پہنچائے گا۔ اس سے آپ کی صلاحیتیں ماند پڑنے لگیں گی۔

ہمیں اس انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ہم صرف اسی وقت اچھا محسوس کریں گے جب ہمارے پاس چیلنج ہوں گے، جب ہم grow کر رہے ہوں۔

سیلف امپروومنٹ کے مطابق اگر آپ grow کرنا چھوڑ دیں گے تو آپ زوال کی طرف جانا شروع کر دیتے ہیں۔ grow کرنے کے لیے آپ کو کمفرٹ زون سے باہر نکلنا پڑتا ہے۔

جب آپ کوئی نیا اور مشکل کام کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ کمفرٹ زون سے باہر قدم رکھتے ہیں۔ یہ نیا کام کوئی skill یا مہارت ہو سکتی ہے جیسے پبلک سپیکنگ یا کسی نئی زبان میں مہارت حاصل کرنا۔ یہ نیا کام کوئی نئی عادت ہو سکتی ہے جیسے ٹائم مینجمنٹ سیکھنا۔ یہ نیا کا م کوئی رویہ ہو سکتا ہے جیسے دوسرے کے بارے میں اپنا تنقیدی رویہ کم کرنا یا زیادہ سوشل اور ملنسار بننا۔

کیسے پتہ چلے گا کہ ہم کمفرٹ زون سے باہر قدم رکھتے ہیں یا نہیں؟ یاد رکھیں کہ کمفرٹ زون سے باہر جو بھی کام ہوگا وہ آپ کے لیے کچھ مشکل ہوگا۔ جب آپ اس کو کرنے کا سوچیں گے تو یہ آپ کو خوف سے بھر دے گا۔ اس میں رسک ہو گا کہ شاید آپ ناکام ہو جائیں۔ اس میں ناکامی کی صورت میں آپ کو مذاق کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

کمفرٹ زون سے باہر جو بھی کام ہوگا اس کے لیے آپ کو اپنی ہمت جمع کرنی پڑے گی، خود کو بار بار قائل کرنا پڑے گا۔ آپ کو سٹریس میں سے گزرنا پڑے گا۔ آپ کو خود کو stretch کرنا پڑے گا۔ خود کو بدلنا پڑے گا۔ آپ کو پورا زور لگانا پڑے گا۔

اس کے لیے آپ کو اپنا علم بڑھانا ہوگا۔ نئی منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ تخلیقی صلاحیت کو جگانا پڑے گا۔

اپنا جائزہ لیں کہ کیا آپ سیلف امپروومنٹ کے لیے کچھ نیا سیکھنے یا کرنے کا سوچ رہے ہیں؟ جو آپ کے لیے چیلنج ہو۔

نئے خوابوں، نئے منصوبوں پر کام شروع کریں ۔ نئے لیول پر جانے کی تیاری کریں۔ اپنی زندگی کو جامد نہ ہونے دیں، اس میں نیا ولولہ، نیا جوش لے کر آئیں۔

زندگی کا مزہ اسی میں ہے کہ کمفرٹ زون سے باہر قدم رکھا جائے۔ کیا آپ اس کے لیے تیار ہیں؟

کمفرٹ زون سے باہر ایک شاندار زندگی آپ کی منتظر ہے۔

۔
ماخوذ

Leave a Reply

Discover more from wehelpf9

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Scroll to Top