wehelpf9

WEHELPF9

Hatim Tai !

حاتم طائی نے کہا تھا، “میں نے چار علم اختیار کیے اور دنیا کے تمام عالموں سے چھٹکارا پا لیا۔۔۔!!”
کسی نے پوچھا، “وہ چار علم کون کون سے ہیں۔۔۔؟”
حاتم نے جواب دیا۔۔۔۔!!
۔ پہلا یہ کہ میں نے سمجھ لیا کہ جو رزق میری قسمت میں لکھا ہے وہ نہ تو زیادہ ہو سکتا ہے، نہ کم۔ اس لیے زیادہ کی طلب سے بے فکر ہو گیا۔
۔ دوسرا یہ کہ اللہ کا جو حق مجھ پر ہے وہ میرے سوا کوئی دوسرا ادا نہیں کر سکتا۔ اس لیے میں اُسکی ادائیگی میں مشغول ہو گیا۔
۔ تیسرا یہ کہ ایک چیز مجھے ڈھونڈ رہی ہے اور وہ ہے میری موت۔ میں اُس سے بھاگ تو سکتا نہیں، لہٰذا اس کے ساتھ سمجھوتہ کر لیا۔
۔ چوتھا یہ کہ میرا اللہ مجھ سے باخبر رہتا ہے۔ چنانچہ میں نے اس سے شرم رکھی اور بُرے کاموں سے ہاتھ اٹھا لیا۔
عزیز دوستو! یہ چار علم زندگی کے لیے اصول اور ایسی مشعلِ راہ ہیں کہ جس نے انھیں اپنا لیا زندگی اس کے لیے اتنی آسان اورمطمئن ہو جائے گی کہ دنیا میں کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا.

Leave a Reply

Discover more from wehelpf9

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Scroll to Top