Help to Other!

Spread the love

السلام علیکم و رحمة الله و بركاته
بسم الله الرحمن الرحيم
🌟🌟آج کی خوبصورت بات🌟🌟
🌷🌷نیکی کے سفر کو روکیں نہیں بلکہ اسے آگے بڑھنے دیں، اگر آپ کیساتھ کسی نے کبھی بھی کوئی نیکی کی ہے تو ضروری نہیں ہے کے اپ صرف اسی انسان کیساتھ نیکی کا بدلہ اتارنے کا انتظار کریں، اگر آپکو کسی دوسرے کے عمل سے راحت ملے اور آپکی کوئی پریشانی حل ہوئی ہے تو آپ اس سے بہتر عمل کسی ایسے انسان کیساتھ کرنے کی کوشش کریں جسکو آپکی فوری مدد کی ضرورت ہو
نیکی صرف مالی مدد کا نام ہی نہیں بلکہ اپکا ہر حسن سلوک نیکی ہے، کسی دوسرے کیلیئے راحت یا آسانی پیدا کرنے کی کوشش بھی نیکی، کسی کو وقت دینا اور کسی سے مسکرا کر ادب سے بات کرنا بھی نیکی، یقین جانے اگر اپ بے غرض کسی انسان کی مدد کی کوشش کرینگے تو میرا رب اپکو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا اور ایسے مقام اور ایسی حالت میں آپکی مدد کو آئے گا جسکے بارے میں آپ گمان بھی نہیں کرسکتے ہیں ، اسلیئے نیکی کے سفر کو جاری و ساری رہنے دیں اور خلق اللہ کے بارے میں ہمیشہ بہترین سوچ رکھیں اور بہترین عمل کی کوشش کرتے رہیں🌺🌸
اے میرے اللہ
اے میرے پاک پروردگار
ہمیں اور ہمارے تمام تر عزیزواقارب کو ہمیشہ نیک عمل اور مخلصانہ کوشش کی توفیق عطا فرما
خلق اللہ کے کام آنے کی استطاعت عطا فرما
اور اپنے گردونواح میں ہر انسان کیساتھ حسن سلوک سے پیش آنے شعور عطا فرما
آمین ثم آمین
یا رب العالمین

Author: wehelpf9

1 thought on “Help to Other!

Leave a Reply