wehelpf9

WEHELPF9

کچنار Kachnar

کچنار ۔۔۔۔۔۔
🌳🌳🌳🌳🌳

کچنار ایک درمیانے قد کا درخت ہے جو عموماً 10 سے 12میٹر بلند ہوتا ہے۔ اس کا اصل وطن جنوبی ایشیا اور چائینہ ہے۔ اس پر گلابی یا جامنی اور سفید رنگ کے خوبصورت پھول کثیر تعداد میں آتے ہیں۔ پھولوں کی کثرت کے باعث بہت سے لوگ اسے خوبصورتی کے لیے بھی لگاتے ہیں۔موسم بہار میں اس پرپھول آتے ھیں اور اگر پھول نہ توڑے جائیں تو اس پر بیج بن جاتا ھے اور وہ لگا دیا جاتا ھے جو آسانی ھے اگ آتا ھے

اس کی کلیاں پاکستان اور بھارت میں سبزی کے طور پر پکائی جاتی ہیں۔ پنجاب میں کچنار قیمہ انتہائی مرغوب پکوان ہے۔
اس کے علاوہ کچنار کے بہت سے فائدے ھیں
کچنار موسم بہار کی عمدہ سبزی ہے ۔کچنار کے پھول اور چھال طبی خصوصیات کے باعث بہت کارآمد ہوتے ہیں۔کچنار کی پھلیوں کااچار بنایاجاتاہے جو آنتوں کے امراض کے لئے بہت اچھاہے۔بیکٹیریل انفیکشن،انفلیمنٹری مسائل،قوت مدافعت کی کمی،جگر، ذیابیطس،السر،ٹیومر اورمعدہ کے دیگر مسائل سے بچنے کے لئے اس موسمی سبزی کااستعمال ضرور کریں۔


کچنارکی جوکلیاں ہوتی ہیں وہ بہت مزیدار سبزی بن جاتی ہے۔کچنار کی کلی جتنی نازک اورخوبصورت ہوتی ہے پکنے کے بعد اتنی ہی لذیذ ہوجاتی ہے۔آج کل سبزی والوں کے پاس آپکو آسانی سے دستیاب ہوجائے گی۔یہ سبزی گوشت یاقیمہ میں پکائی جاتی ہے۔دیر سے ہضم ہوتی ہے اسی لئے اسکاسالن پکاتے وقت ادرک ،دہی اور گرم مصالحہ ضرور شامل کریں۔اور جتنابھی گوشت یاقیمہ ہواسکاآدھاحصہ آپ کچنار ڈالیں۔تو آپکاسالن زیادہ اچھابنے گا۔
یہ اپنی ہائیپوگلیسیمک خصوصیت کے باعث ذیابیطس کے لئے بہت موثر ہے۔
بواسیر کے مرض میں کچنار کااستعمال بہت مفید رہتاہے۔یہ بواسیر کاخاتمہ کردیتی ہے۔
کچنار اور اسکی پھلیوں کااچار آنتوں کے لئے مفید ہے۔اسکے استعمال سے اسہال بھی رک جاتے ہیں۔
کچنارجسم اورمعدہ کوتقویت دیتی ہے اورخون کوصاف کرتی ہے۔


اینٹی انفلیمینٹری خاصیت کے باعث جلد کی بیماریوں کے لئے اچھی ہے۔
منہ کے السر اورمنہ کی سوزش میں بھی اسکااستعمال مفیدرہتاہے۔
کچنار عمل انہضام کے نظام کومنظم رکھتی ہے۔
آنتوں کے ا ندرونی ا نفیکشن اور کیڑوں کوختم کرتی ہے۔
یہ قے روکنے میں ادویات کے طورپر استعمال کی جاتی ہیں۔


یہ سوجن یابڑھے ہوئے غدود ختم کرتی ہے۔
یہ جسم میں موجود چربی کو گھلاتی ہے اسی لئے وزن میں کمی کرتی ہے۔
جگر کے لئے موثر ہے۔جگر کے نظام کومجموعی طورپرکنٹرول کرتی ہے۔
پیشاب کے جملہ امراض میں کچنار مفید دوا کاکام کرتی ہے۔
کچنار کھانے سے پھوڑے پھنسیاں ختم ہوجاتی ہیں۔
خواتین کے عام امراض سے نجات کے لئے کچنار بہترین ہے۔
کچنار کھانے سے پیٹ کے کیڑے مرکرجسم سے خارج ہوجاتے ہیں۔
جسم کے اندرونی زخموں کوبھرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اگر کچنار کی کلیوں کاجوشاندہ بناکرپیاجائے توبھی آنتوں کے کیڑے ختم ہوجاتے ہیں۔
منہ پک جائے تو کچنار کاجوشاندہ پینے سے زبان اورمنہ کے زخم ٹھیک ہوجاتے ہیں۔
پتھری کے مریضوں کیلئے کچنار کی سبزی مفید ثابت ہوتی ہے۔

کچنار اور گوشت پکانے کا طریقہ:

  • گوشت یا قیمہ ایک کلو
  • کچنار ایک کلو
  • گھی سوا کپ
  • (پیاز چار عدد (بڑی
  • دہی چار کپ
  • ہلدی حسبِ ضرورت
  • لال مرچ حسبِ ضرورت
  • نمک حسبِ ضرورت
  • پانی حسبِ ضرورت
    ادرک پسی ہوئ تین بڑے چمچ
    گرم مصالحہ پسا ہوا دو چائے کے چمچ
  1. پیاز گھی میں سرخ کرکے اس میں گوشت ڈالیں اور تھوڑی دیر بھوننے کے بعد ہلدی، لال مرچ، نمک ، ادرک اور دہی ڈال کر بھون لیں۔

Leave a Reply

Discover more from wehelpf9

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Scroll to Top