wehelpf9

WEHELPF9

Perfect Training!

اسلام علیکم
صبح بخیر

ابابیل اپنا گھونسلہ کنویں میں بناتی ہے۔۔

اس لیے اس کے پاس اپنے نومولود بچوں کو اڑنے کی تربیت دینے کے لیے کوئی دوسری جگہ نہیں ہوتی۔
بچے اگر گر پڑیں تو اس کا مطلب پانی کی دردناک موت۔۔۔
اس خطرناک جگہ پر کچی تربیت کا رسک نہیں لیا جاسکتا۔
کسی نے کبھی ابابیل کے مرے ہوئے بچوں کو کنویں کے پانی پر تیرتے نہیں دیکھا ہو گا۔۔
کیوں؟؟؟
اس لیے کہ ابابیل اپنے بچوں کی تربیت انتہائی سخت جانی سے کرتی ہے۔
اگر انڈے سے بچے نکلنے سے پہلے وہ کنویں سے دن بھر میں معمول کی 25 اڑانیں بھرتی تھی تو بچے انڈوں سے نکلنے کے بعد دو گنا زائد اڑانے بھرنے لگتی ہے۔
یوں نر اور مادہ روزانہ دن بھر اڑانیں بھر کر اپنے بچوں کو عملی تربیت دیتے ہیں اور ان کا دل و دماغ اس یقین سے بھر دیتے ہیں کہ یہاں سے اڑ کر سیدھا باہر ہی جانا ہے۔
بالکل اس طرح اڑان بھرنا ہے جیسے ہم بھرتے ہیں!!!
ننھے بچے جن کی پیدائش کنویں میں ہوئی ہے اپنے والدین کی پر مشقت زندگی سے لمحہ لمحہ پرواز کا درس لیتے ہیں۔
جس دن بچہ پہلی اڑان بھرتا ہے وہ کمان سے نکلے ہوئے تیر کی طرح گھونسلے سے نکل کر سیدھا منڈیر پہ جا بیٹھتا ہے۔
ہماری اولاد ہمارے یقین کے سرمائے سے اپنا حصہ پاتی ہے۔
اگر ہم خود یقین اور عمل کی سخت کوشی سے تہی داماں ہوں گے تو اپنے بچوں کو کیا دیں گے۔
بچے بڑے لوگوں کی بڑی بڑی باتیں سن کر نہیں بلکہ والدین کے عمل سے سیکھتے ہیں ۔۔
وہ والدین پر جتنا اعتماد کرتے ہیں دنیا کے کسی کتابی ہیرو پر نہیں۔۔
قابل مبارکباد ہیں وہ والدین جو اپنی اولاد کے لیے آسائشیں نہیں ڈھونڈتے بلکہ انھیں زندگی گزارنے کا درس اپنی مجاھدانہ زندگی سے دیتے ہیں…..

Leave a Reply

Discover more from wehelpf9

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Scroll to Top