wehelpf9

WEHELPF9

Rescue 1122 !

*ریسکیو1122اطلاع عام*
حادثات کی صورت میں ریسکیو ٹیموں کو سب سے زیادہ مشکل ”زخمی “ ”جانبحق “افراد کے اہل خانہ تک بروقت اطلاع پہنچاناہوتاہے
کیوں کہ تقریباً90% موبائلز کو مختلف قسم کے پاس ورڈ اور پیٹرن لاک لگے ہوتے ہیں ریسکیو ٹیمیں اس میں موجود کونٹیکٹس تک رسائی حاصل نہیں کرپاتیں اور ”ورثا“تک اطلاع بروقت نہیں پہنچاپاتیں
حادثات زندگی کاحصہ ہیں جو کسی بھی انسان کے ساتھ پیش آسکتے ہیں ان سے بچنے کاواحد حل احتیاط ہے
گھر سے نکلنے سے پہلے آئت الکرسی پڑھ کے نکلیں اور سواری پربیٹھتے ہی سفرکی دعاپڑھیں انشاء اللہ بخیروعافیت واپسی نصیب ہوگی
اس میسج میں وہ طریقہ لکھا جارہاہے جوموبائل لاک ہونےکےباوجودآپ کے پیاروں تک اطلاع پہنچانے میں معاون ثابت ہوگا
آپکے گھر کے وہ نمبر جن پر ایمر جنسی کی صورت میں رابطہ کیاجاسکے ان کو
ICE
یعنی ”ان کیس آف ایمر جنسی“
کے نام سے ایمر جنسی کونٹکیٹس لسٹ میں محفوظ کریں اگر نمبرز ایک سے زائد ہیں تو اس طرح محفوظ کریں
ICE
ICE 1
ICE 2
ہر موبائل کے اندر کونٹیکٹس میں ایک آپشن ایمر جنسی کونٹیکٹس کی ہوتی ہے یہ نمبرز اس لسٹ میں Saveکریں
آپ کےموبائل کو چاہے جس قسم کا بھی لاک لگاہوگا یہ ایمرجنسی نمبرز نہ صرف ڈائل ہوسکتے ہیں بلکہ بیلنس نہ ہونے کی صورت میں ان نمبرز پردوسرے موبائل سے رابطہ بھی کیاجاسکتاہے
*یہ انتہائی اہم میسج ہے اسے اپنے سوشل میڈیاکے ہرپلیٹ فارم سے اور ہرگروپ میں شیئر کریں تاکہ کسی کاپیارا لاوارث نہ کہلائے*
منجانب
”ریسکیو انتظامیہ1122“

Leave a Reply

Discover more from wehelpf9

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Scroll to Top