دوستی کے مدارج
عربی میں دوستی کے 13 درجے ہیں۔ لوگوں زیادہ تر ‘دوست’ لیول 5 یا اس سے نیچے کے ہوتے ہیں، اور ہم میں سے بہت سے لوگوں کا ایک بھی لیول 12 کا دوست نہیں ہے۔
دوستی کے درجات یہ ہیں:
- زمیل
کوئی ایسا شخص جس سے آپ صرف ملاقات کی حد تک واقف ہوں۔ - جلیس
کوئی ایسا شخص جس کے ساتھ آپ کچھ وقت بغیر کسی پریشانی کے گزار سکیں۔ - سمیر
ایسا شخص جس کے ساتھ بات چیت کرنے میں آپ کو کوئی دقت نہ ہو۔
(یہ وہ مقام ہے جہاں سے معاملات سنجیدہ ہونا شروع ہوتے ہیں) - ندیم
پینے پلانے والا ایک ساتھی (صرف چائے) جسے آپ فرصت کے لمحوں میں یاد کر سکیں۔ - صاحب
کوئی ایسا شخص جو آپ کی خیریت کے لیے فکرمند ہو۔ (اب ہم دوستی کے حقیقی مقام کی طرف بڑھ رہے ہیں) - رفیق
کوئی ایسا شخص جس پر آپ انحصار کر سکیں۔ آپ شاید ان کے ساتھ اپنی چھٹیاں بھی گزارنا چاہیں - صدیق
ایک سچا دوست، کوئی ایسا شخص جو آپ سے کسی مطلب برآری کے لیے دوستی نہیں کرتا۔ بلکہ اس سے آپ کے تعلقات کی بنیاد بےلوث اور اخلاص پر مبنی ہو - خلیل
ایک قریبی دوست، کوئی ایسا شخص جس کی موجودگی آپ کو خوش کر دے۔ - انیس-
کوئی ایسا شخص جس کی موجودگی میں آپ راحت محسوس کریں
10 نجی –
قابل بھروسہ/اعتماد
کوئی ایسا شخص جس پر آپ کو گہرا اعتماد ہو۔
- صفی-
آپ کا بہترین دوست، کوئی ایسا شخص جسے آپ دوسرے دوستوں پر فوقیت دیتے ہیں۔ - قرین
کوئی ایسا شخص جو آپ سے الگ نہ ہو اور نہ صرف آپ جانتے ہوں کہ وہ کیسا سوچتا ہے بلکہ وہ بھی آپ کے خیالات سے واقف ہو آپ دونوں ایک دوسرے کے مزاج آشنا ہوں ۔
13۔ حبیب
یہ دوستی کی اعلیٰ ترین شکل ہے جس میں دیگر تمام اوصاف کے علاوہ اور بھی بہت کچھ ہے ۔ اس بہت کچھ کی وضاحت انتہائی طویل ہوگی