❣️ ﷽ ❣️ ﷺ ❣️
درود پاک کی44 برکتیں :
درودِ پاک پڑھنا عظیم ترین سعادتوں اور بے شمار برکتوں کے حامل اور افضل ترین اعمال میں سے ایک عمل ہے، بزرگانِ دین نے درود شریف کی برکتوں کو بکثرت بیان کیا ہے اور مختلف کتابوں میں ان برکتوں کو جمع کر کے بیان کیا گیا ہے، یہاں ان میں سے 44 برکتیں پڑھ کر اپنے دلوں کو منور کریں اور درودِ پاک کی عادت بنا کر ان برکتوں کو حاصل کریں :
(1)جو خوش نصیب رسولُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرود بھیجتا ہے، اس پر اللہ تعالیٰ،فرشتے اور رسولُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ خود دُرود بھیجتے ہیں۔
(2)درود شریف خطاؤں کا کفارہ بن جاتا ہے۔
(3)درود شریف سے اعمال پاکیزہ ہو جاتے ہیں۔
(4)درود شریف سے درجات بلند ہوتے ہیں۔
(5)گناہوں کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔
(6)درود بھیجنے والے کے لئے درود خود اِستغفار کرتا ہے۔
(7)اس کے نامۂ اعمال میں اجر کا ایک قیراط لکھا جاتا ہے جواُحد پہاڑ کی مثل ہوتا ہے۔
(8)درود پڑھنے والے کو اجر کا پورا پورا پیمانہ ملے گا۔
(9)درود شریف اس شخص کے لئے دنیا و آخرت کے تمام اُمور کیلئے کافی ہو جائے گا جو اپنے وظائف کا تمام وقت درود پاک پڑھنے میں بسر کرتا ہو
(10)مَصائب سے نجات مل جاتی ہے۔
(11)اس کے درود پاک کی حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ گواہی دیں گے۔ (12)اس کے لئے شفاعت واجب ہو جاتی ہے۔
(13)درود شریف سے اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کی رحمت حاصل ہوتی ہے۔
(14) اللہ تعالیٰ کی ناراضی سے امن ملتا ہے۔
(15)عرش کے سایہ کے نیچے جگہ ملے گی۔
(16)میزان میں نیکیوں کا پلڑا بھاری ہو گا۔
(17)حوضِ کوثر پر حاضری کا موقع مُیَسّر آئے گا۔
(18)قیامت کی پیاس سے محفوظ ہو جائے گا۔
(19)جہنم کی آگ سے چھٹکارا پائے گا۔
(20) پل صراط پر چلنا آسان ہو گا۔
(21)مرنے سے پہلے جنت کی منزل دیکھ لے گا۔
(22)جنت میں کثیر بیویاں ملیں گی۔
(23) درود شریف پڑھنے والے کو بیس غزوات سے بھی زیادہ ثواب ملے گا۔
(24) درود شریف تنگدست کے حق میں صدقہ کے قائم مقام ہوگا۔
(25)یہ سراپا پاکیزگی و طہارت ہے۔
(26) درود کے وِرد سے مال میں برکت ہوتی ہے۔
(27)اس کی وجہ سے سو بلکہ اس سے بھی زیادہ حاجات پوری ہوتی ہیں ۔
(28)یہ ایک عبادت ہے۔
(29) درود شریف اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ اعمال میں سے ہے۔
(30)درود شریف مجالس کی زینت ہے۔
(31)درود شریف سے غربت و فقر دور ہوتا ہے۔
(32)زندگی کی تنگی دور ہو جاتی ہے۔
(33)اس کے ذریعے خیر کے مقام تلاش کئے جاتے ہیں۔
(34)درود پاک پڑھنے والا قیامت کے دن تمام لوگوں سے زیادہ حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے قریب ہو گا۔
(35)درود شریف سے درود پڑھنے والا خود،اس کے بیٹے پوتے نفع پائیں گے
(36)وہ بھی نفع حاصل کرے گا جس کو درود پاک کا ثواب پہنچایا گیا۔
(37)اللہ تعالیٰ اوراس کے رسولِ مُکَرَّم کا قرب نصیب ہو گا۔
(38)یہ درود ایک نور ہے،اس کے ذریعے دشمنوں پر فتح حاصل کی جاتی ہے۔ (39)نفاق اور زنگ سے دل پاک ہوجاتا ہے۔
(40)درود شریف پڑھنے والے سے لوگ محبت کرتے ہیں ۔
(41)خواب میں حضور اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زیارت ہوتی ہے۔(42)درود شریف پڑھنے والا لوگوں کی غیبت سے محفوظ رہتا ہے۔
(43) درود شریف تمام اَعمال سے زیادہ برکت والا اور افضل عمل ہے۔
(44)درود شریف دین و دنیا میں زیادہ نفع بخش ہے اوراس کے علاوہ اس وظیفہ میں اس سمجھدار آدمی کے لئے بہت وسیع ثواب ہے جو اعمال کے ذَخائر کو اکٹھاکرنے پر حریص ہے اور عظیم فضائل، بہترین مناقب، اور کثیر فوائد پر مشتمل عمل کے لئے جوکوشاں ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں بکثرت درود پاک پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔
(صراط الجنان،جلد 6،ص 82،مکتبۃ المدینہ،کراچی)