wehelpf9

WEHELPF9

پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی

اداکار عمران عباس نے پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 



پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے دو روزقبل ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پرنامناسب مواد نہ ہٹانے پر ملک بھر میں پابندی عائد کردی تھی۔ پی ٹی اے کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی سے جہاں پاکستانی ٹک ٹاکرز ناخوش ہیں وہیں کچھ لوگ خوشی بھی منارہے ہیں۔

 

متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ اسلامی قوانین کے نفاذ سے بے حیائی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

 



ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کراچی پریس کلب میں ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی لگادی گئی ہے اور پابندی کی وجہ بے حیائی بتائی گئی ہے لیکن یہ بے بنیاد بات ہے، یہ کوئی پختہ وجہ نہیں ہے جس کی بنیاد پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ٹک ٹاک ایپ کو بین کرنے (پابندی لگانے کی) ضرورت نہیں تھی، ٹک ٹاک کی انتظامیہ ایسے لوگوں پر خود ہی پابندی لگا دیتی ہے۔

 

ٹک ٹاک بند ہونے پر بہت خوشی ہوئی ، شاہد آفریدی

 




شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹک ٹاک بند ہونے پر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے، میرا خیال ہے کہ اسے بند ہی ہونا چاہیے تھا۔




Leave a Reply

Discover more from wehelpf9

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Scroll to Top