wehelpf9

WEHELPF9

ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کرنے والی 14 لیبارٹریز کی فہرست جاری

یہ لیبارٹریز اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، ملتان، کوئٹہ، تفتان بارڈر، مظفر آباد اور گلگت میں موجود ہیں

 حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی 14 لیبارٹریز کی فہرست جاری کردی

 نیوز کے مطابق حکومت نے چاروں صوبوں میں قائم کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی 14 لیبارٹریز کی فہرست جاری کردی ہے فہرست کے مطابق این آئی ایچ اسلام آباد، اے ایف آئی پی میں یہ سہولت موجود ہے جب کہ پنجاب ایڈز لاہور، شوکت خانم لیبارٹری اور نشتر اسپتال ملتان میں بھی یہ ٹیسٹ ہوسکے گا۔

 

کراچ میں آغا خان یونیورسٹی اسپتال، سول اسپتال اوجھا انسٹیٹیوٹ اور انڈس اسپتال میں جب کہ پشاور میں پبلک ہیلتھ لیبارٹری اور کوئٹہ میں فاطمہ جناح اسپتال میں یہ سہولت موجود ہے۔

اسی طرح تفتان میں موبائل ڈائیگنوسٹک یونٹ، مظفر آباد میں میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ اور ڈی ایچ کیو اسپتال گلگت میں بھی کورونا وائرس کے مرض کو تشخیص کرنے کی سہولت موجود ہے۔

 

اس ضمن میں ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد سے زیادہ پریشان نہیں ہونا چاہیے، صوبے پازیٹو کیسز کی مکمل نگہداشت کررہے ہیں، 14 لیبارٹریز کو وائرس کی تشخیص کے لیے کٹس فراہم کی جارہی ہیں، حکومت کی تشخیصی کٹس سے ٹیسٹ مفت کیے جاتے ہیں۔

1 thought on “ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کرنے والی 14 لیبارٹریز کی فہرست جاری”

Leave a Reply

Discover more from wehelpf9

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Scroll to Top