wehelpf9

WEHELPF9

پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ اسلام آباد میں گر کرتباہ

شکر پڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کرتباہ ہوگیا۔

ترجمان پی اے ایف کے مطابق پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ شکرپڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، طیارہ یوم پاکستان پریڈ کی ریہرسل میں مصروف تھا جب کہ ایئر ہیڈکوارٹرز نے حادثے کی تحقیقات کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔

F-16

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران پرواز طیارے کا رخ اچانک زمین کی طرف ہوا اور گرکر تباہ ہوگیا، طیارہ گرنے کے بعد آگ کے شعلے اور دھویں کے بادل دور دور تک اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

آج طیارہ حادثہ میں جام شہادت نوش کرنے والا ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید

Leave a Reply

Discover more from wehelpf9

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Scroll to Top