wehelpf9

WEHELPF9

ڈی آئی خان میں فورسز کے آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک، کرنل شہید

  ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران پاک فوج کے کرنل شہید اور دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی۔

فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ڈی آئی خان کے علاقے ٹانک کے قریب آپریشن کیا جس کے دوران دو خطرناک دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں کرنل مجیب الرحمان بھی شہید ہوگئے۔ ان کا تعلق استور کے علاقے بونجی سے تھا، انہوں نے پسماندگان میں بیوہ،تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

Leave a Reply

Discover more from wehelpf9

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Scroll to Top