wehelpf9

WEHELPF9

Kashmiri Tea :

کشمیری چائے/گلابی چائے

اجزاء۔
فریج کا ٹھنڈا پانی 2گلاس
دودھ ایک کلو
کریم حسب پسند
گرین ٹی 4 tbs
بادیان کے پھول 2
دار چینی 5 انچ کی اسٹک اگر چھوٹی چھوٹی ہوں تو ایک 5?ٹی اسپون جتنی
سبز الائچی 5-6
میٹھا سوڈا 1/2 tsp
بادام حسب پسند
پستہ حسب پسند
نمک ایک چٹکی

ترکیب۔
سب سے پہلے برتن میں پانی،گرین ٹی ،بادیان کے پھول،دارچینی ،سبز الائچی (کھول کر)ڈال کر پکنے کے لئے رکھیں ابال آئے تو آنچ درمیانی کردیں سات آٹھ منٹ پکنے دیں، پھر سوڈا ڈال کر مکس کردیں مزید دس منٹ پکائیں ۔۔
دودھ بوائل کریں، کریم اور چینی ڈالیں،اور آنچ بالکل دھیمی کردیں ۔ کریم ڈالنا ضروری نہیں چاہیں تو ڈالیں ورنہ نہیں چینی اپنی پسند کے لحاظ سے کم زیادہ کرلیں ۔۔
قہوہ چولہے سے اتار کر چھان لیں ۔۔
دو جگ لے لیں بار بار ایک سے دوسری میں منتقل کریں. (نیچے تصویر میں طریقہ دیکھ لیں)
10 سے پندرہ بار یہی عمل دہرائیں آپکو قہوہ کا رنگ تبدیل ہوتا ہوامحسوس ہوگا ۔۔۔
اب قہوہ دودھ میں ڈال دیں جیسے جیسے ڈالیں گی ویسے ویسے دودھ پنک ہوتا جائے گا اس میں آرٹیفیشل کلر نہیں ڈلتا۔
اب ہلکی آنچ پر پکنے دیں ۔ ایک چٹکی نمک چھڑک لیں ،بادام پستہ باریک کاٹ کر ڈال لیں اور پھر کپوں میں نکال لیں۔
بعض لوگ دودھ میں کومیل کنڈینسڈ ملک بھی ملاتے ہیں اگر ملانے چاہیں تو چینی کی مقدار کم کرلیں،اسکے علاوہ کیوڑہ بھی ڈالا جاتاہے بعض آخر میں گلاب کی پتیاں بھی ڈالتے ہیں، اپنی پسند کے لحاظ سے تبدیلی کی جاسکتی ہے ۔

Leave a Reply

Discover more from wehelpf9

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Scroll to Top