*** علامہ ابن قيم رحمہ اللہ فرماتے ہیں
۞ چار چیزیں بدن کو برباد کرتی ہیں
❶) – رنج ❷) – غم
❸) – بھوک. ❹) – راتوں کو جاگنا
۞ چار چیزیں چہرے کو سکھا دیتی ہیں اور اس کی رونق ختم کر دیتی ہیں
❶) جھوٹ ❷) – بے شرمی
❸) – علم حاصل کرنے کے بجائے بلاوجہ زیادہ سوال کرنا ❹) – گناہوں کی کثرت
۞ چار چیزوں سے چہرے کی رونق میں اضافہ ہوتا ہے
❶) – شرافت ❷) – وفاداری
❸) – سخاوت ❹) – تقوى
۞ چار چیزوں سے دشمنی اور نفرت بڑھتی ہے
❶) – تکبر ❷) – حسد
❸) – جھوٹ ❹) – چغلخوری
۞ چار چیزوں سے روزی حاصل ہوتی ہے
❶) – قيام الليل
❷) -رات کے آخری پہر کثرت سے استغفار
❸) – پابندی سے صدقہ کرنا
❹) – دن کے شروع اور آخر میں اذکار پڑھنا
۞ چار چیزوں سے روزی رک جاتی ہے
❶) – صبح کو سونا ❷) – نماز میں کوتاہی
❸) – سستی اور کاہلی ❹) – خیانت