How to spend winter vacations!!

‏بچوں کی دسمبر کی چھٹیاں ہوچکی ہیں۔

بچے آج بہت خوش ہیں۔ چنانچہ انکی خوشیوں پر اپنی انا کا پانی مت پھیریے۔ انہیں کھیلنے دیں۔ البتہ سردی سے بچانے کا اہتمام بھی کرتے رہیں۔
بچے دسمبر کی چھٹیاں کیسے گزاریں؟
👈 چند تجاویز

  1. بچوں پر ڈانٹ ڈپٹ نہ کریں۔ اپنے غصے اور الجھن پر قابورکھیں یہ دوہفتے آپ کے پاس رہیں گے چنانچہ محبت سے پیش آٸیں۔ چند دن کے مہمان ہیں پھر سے سکول کھل جاٸیں گے اور سارا دن کوہلو کے بیل کی طرح کبھی سکول، کبھی مدرسہ، کبھی ٹیوشن ”چل سو چل“ ہوگی۔ انہیں یہ دن آرام سے گزارنے دیں۔
    2۔ انہیں مرضی سے کھیلنے دیں۔ البتہ صبح 8 بجے تک اور شام 5بجے کے بعد گھر کے اندر ہی رہنے کی طرف راغب کریں۔
    3۔ مختلف کہانیوں کی کتابیں لاکر دیں۔بچے بڑے شوق سے پڑھیں گے۔
    4۔ ”والد صاحب“ حضرات بچوں کو اپنے آفس، دوکان، ورکشاپ وغیرہ کا وزٹ کرواٸیں۔
    5۔ بچوں کیساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔ انکے ساتھ باتیں کریں اچھی اچھی باتیں سکھاٸیں۔
    6۔ بچوں کے ہم جماعت طلباء کو اپنے گھربلاٸیں انہیں کھاناکھلاٸیں بچوں کو ساتھ مل کر دن گزارنے دیں۔
    7۔ اپنے قریبی رشتہ داروں کے ہاں لیکر جاٸیں۔
    8۔ قریبی سیرگاہ میں لیکر جاٸیں اور بچوں کو کہیں کہ واپس آکر ہم ”آج کی سیر“ کے عنوان سے مضمون/کہانی لکھیں گے۔
    9۔ بچوں کو ایک پیاری سی یادداشت نما کاپی اور دو تین رنگوں والی پنسل لیکر دیں جسمیں وہ تفصیل لکھا کریں۔ اس سے بچے کی یادداشت بہت بہترہوجاتی ہے۔
    اسکے علاوہ چھوٹے بچوں کو کاپی کی بجاۓ رنگ بھرنے والی کتاب لیکر دیں۔ بچے بہت خوش ہونگے۔
    10۔ بچوں کی پسند کے کھانے بناکرکھلاٸیں۔
    11۔ بچوں کو پیدل سیر کرواٸیں۔ خود بھی صبح کی سیر یا شام کی سیرکریں اور بچوں کو بھی ساتھ پیدل سیر کرواٸیں۔
    12۔ بچوں کو گھر کےباہر باغیچہ بناکر دیں۔ یا گملے لے دیں جسمیں وہ پودے لگاٸیں ان میں کچھ وقت مصروف رہیں۔
    13۔ بچوں کو اچھی اچھی معلومات، مزاحیہ، اسلامی اور اخلاقی تربیت متعلق ویڈیوز دکھاٸیں۔ جو چیزیں بہت دلچسپ اور معلوماتی ہیں دکھاٸی جاسکتی ہیں۔
    14۔ بچیوں کو ماٸیں کھانا پکانا سکھاٸیں۔ گھر صاف ستھرا رکھنے میں ساتھ ملاٸیں۔ بچوں کو برتن دھونا، کپڑے دھونا، کمروں کی صفاٸی کرنا وغیرہ سکھاٸیں۔
    15۔ بچوں کو دو حصوں میں تقسیم کرکے دعوت دعوت کھیل کھلیں۔پھربچوں کو سکھاٸیں کہ مہمانوں سے کیسے ملناہے، انہیں کھانا وغیرہ کیسے پیش کرناہے، ان سے باتیں کیسے کرنی ہیں، اسطرح بچے مہمان بننا اور میزبان بننا سیکھ جاٸیں گے۔
    16۔ بچوں کو ساتھ ملاکر مسجد کی صفاٸی، گلی محلے کی صفاٸی، جنازہ گاہ کی صفاٸی، اپنے فوت شدگان کی قبروں کی صفاٸی وغیرہ کیلیے لیکر جاٸیں۔ بہترین مشق ہے۔
    17۔ رات کو سونے سے پہلے انہیں نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرام کے واقعات سناٸیں۔ بہت آسان ہے۔ دن میں موباٸل میں کوٸی واقعہ دو تین دفعہ پڑھ لیں یاد ہوجاۓ گا رات کو بچوں کو سنا دیں۔ یا پھر مارکیٹ سے کتابیں خرید لیں۔
    18۔ بچوں کواپنے ساتھ نماز پڑھنے کیلیے مسجد لیکر جاٸیں۔
    19۔ بچوں کو نانی کے گھر، پھوپھو کے گھر، خالہ کے گھر، چچاکے گھر لیکر جاٸیں۔
    20۔ اگر چھٹیوں کا کام ملا ہے تو روزانہ کچھ دیر کیلیے کام بھی کرواٸیں۔
    احباب گرامی!
    اگر آپ نے ان بیس تجاویز میں سے کم از کم 5 پر عمل کرلیا یقین کریں آپ نے اچھے والدین ہونے کا حق ادا کرنے بھرپور کوشش کرلی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *