ایران میں کورونا وائرس سے خاتون رکنِ اسمبلی ہلاک

ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ 55 سالہ خاتون رکن اسمبلی فاطمہ رہبر نے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران سے کنزرویٹو پارٹی سے منتخب ہونے والی رکن اسمبلی فاطمہ رہبر کا آج اسپتال میں دوران علاج انتقال ہوگیا ہے۔ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضہ تھیں اور آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج تھیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے 2 ارکان پارلیمنٹ اور 5 اعلیٰ حکومتی حکام ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ مجموعی طور پر 124 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور 4 ہزار 747 مریض ہیں۔ چین کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں ایران میں ہوئی ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس کی ہلاکتوں کے باعث تعلیمی اداروں میں تعطیلات ہیں جب کہ کھیلوں کے مقابلے سمیت دیگر اجتماعات کو معطل کردیا گیا ہے۔ نماز جمعہ کے اجتماعات پر بھی پابندی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 500 ہے جن میں چین سے باہر اب تک 414 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور 20 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *