How to earn from Internet !

انٹرنیٹ سے روزگار کیسے کمائیں
#Blogger

انٹرنیٹ سے پیسے کمانا زیادہ مشکل نہیں ہے
لیکن آپ کے پاس صبر ایوب لازمی ہونا چاہیے
اگر کوئی آپ سے کہتا ہے کہ آپ پہلے دن میں ہی بہت کچھ کما لیں گے
تو اس شخص کو غلط فہمی ہے یا پھر اس کے ذہن میں آپکو لوٹنے کا کوئی چکر بھی ہو سکتا ہے
اپنی گفتگو کا لب لباب یہی کہنا چاہتا ہوں
اگر اپ میں برداشت محنت اور لگن نہیں ہے تو آپ وقت ضائع نہ کریں جا کر محنت مزدوری یا جو بھی کام کر سکتے ہیں کریں
انٹرنیٹ کی دنیا میں بلاگنگ کی مثال روڈ پر ٹھیلا لگانے جیسی ہے
ویب ڈومین خرید کر ویبسائٹ چلانا دکان کرایہ پر لینے جیسا ہے
اور اپنے سرورز رکھنا اور اپنی ڈومین رجسٹرڈ کرانا اپنی دکان خریدنے جیسا ہے
تو میں آپ سے شروعات کراتا ہوں ٹھیلا لگانے سے یعنی بلاگنگ سے
وہ اس لیے کہ بلاگنگ پر کوئی پیسا نہیں لگتا اور انسان کو اپنی فطرت کا پتا بھی چل جاتا ہے کہ وہ کتنا صبر،کتنا علم اور کتنا تخلیقی ذہن رکھتا ہے
اور اسے یہ بھی پتا چل جاتا ہے کہ لوگ اس کے بلاگ کو کتنا پسند کرتے ہیں بغیر کچھ خرچ کیے
….
1: بلاگنگ
اگر آپ کے پاس کوئی بھی پروفیشنل سکل (ہنر) نہیں ہے تو آپ کے لیے بلاگنگ ہی بہترین پلیٹ فارم ہے
لیکن ایک چیز ضروری ہے اور وہ یہ کہ آپ تخلیقی ذہن کے حامل فرد ہوں
بلاگنگ کے لیے پہلی ضرورت؟
اس کے لیے ضروری ہے اپ جس زبان میں لکھنا چاہتے ہیں اس پر آپ کو عبور ہو
زیادہ تر بلاگنگ انگریزی میں کی جاتی ہے تو انگلش آپ کو اچھی خاصی آنی چاہیے.
بلاگنگ ہے کیا؟
بلاگنگ بنیادی طور پر لکھنے کو کہا جاتا ہے
اگر آپ میں ان میں سے کوئی بھی صلاحیت ہے تو آپ بلاگنگ کے لیے موزوں ہیں

آپ کو کوکنگ آتی ہے؟
تو آپ مختلف قسم کے پکوان بنانے کے طریقے بتا کر بہت سارے آرٹیکل لکھ سکتے ہیں

آپ ٹیکنالوجی لور ہیں؟
اگر آپ کو ٹیکنالوجی پسند ہے نئے سیل فون یا نئی چیزوں کے بارے میں جاننے کا شوق ہے
نئی ایپلیکیشن کو ٹیسٹ کر کے اس کے فائدے اور نقصانات کا تجزیہ کر سکتے ہیں
تو آپ ایک ٹیک بلاگ بنا سکتے ہیں

کیا آپ خبریں لکھ سکتے ہیں؟
ڈیلی پاکستان اردو پوائنٹ بھی ایک طرح کی بلاگنگ ہی ہے
اگر آپ مصالحہ لگا کر یا صاف ستھری خبریں لکھ سکتے ہیں تب بھی بلاگنگ آپ کے لیے موزوں ہے

کیا آپ کو بلاگنگ آتی ہے؟
اگر آپ کو بلاگنگ آتی ہے تو آپ دوسروں کو سکھانے کا بلاگ بنا کر بھی پیسے کما سکتے ہیں

انٹرنیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ مشہور موضوعات درج ذیل ہیں
1:وزن کم کرنے کے حوالے سے بلاگ
2: بالوں کی حفاظت کے حوالے سے بلاگ
3:صحت کے حوالے سے بلاگ
4: مردانہ مسائل اور زنانہ مسائل کے بارے بلاگ
5: ٹیکنالوجی کی خبروں پر مشتمل بلاگ
6:اپنا بزنس شروع کرنے میں ہونے والی مشکلات یا بزنس کیسے کریں سکھانے پر مشتمل بلاگ

ایک پاکستانی ہونے کے ناطے میرا یہ بتانا بھی فرض بنتا ہے کہ اگر آپ کو کسی ٹاپک پر بھی عبور نہیں تو آپ انٹرنیٹ پر ایک ٹاپک کو سرچ کریں مختلف بلاگز سے مختلف مواد کو اکٹھا کر کے ایک آرٹیکل بنا کر لکھیں لیکن یاد رہے ہو بہو کاپی آپ کا بلاگ بلاک ہونے کے ساتھ ساتھ ڈیلیٹ بھی کروا سکتی ہے

بلاگنگ ایک بہت ہی وسیع پلیٹ فارم ہے اگر آپ پی ڈی ایف کتابیں ہی اپلوڈ کرنا شروع کر دیں تو بھی آپ مہینے میں اچھا کما سکتے ہیں
اپنے بلاگ کا ڈیزائن بہت خوبصورت اور آنکھوں کو اٹریکٹ کرنے والا رکھیں

اب آپ کے ذہن میں یہ سوال آیا ہوگا کہ لکھنے سے یا بلاگ بنانے سے کمائی کیسے ہوگی؟

جب آپ 50 سے اوپر آرٹیکل لکھ چکے ہونگے اور آپ کو بلاگنگ کرتے ہوئے مہینے سے اوپر کا عرصہ ہوگیا ہے اور آپ کے بلاگ پر روزانہ 500 افراد وزٹ کرتے ہیں تو آپ گوگل ایڈسنس کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں
اگر آپ کی ریکوئسٹ اپروو ہوگئی تو سمجھیں آپ ایک معیاری بلاگر ہیں وگرنہ آپ اپنے بلاگ کو مزید بہتر بنائیں اور پھر دوبارہ اپلائی کریں

وزٹ
آپ جو کچھ بھی لکھیں اسے سوشل میڈیا پر شئیر کریں اور اپنے دوستوں کو بھی شئیر کرنے کا کہیں
اس طرح اگر آپ معیاری لکھیں گے تو لوگ بھی آپ کے بلاگ کو وزٹ کرتے رہیں گے اور پھر سرچ انجن بھی اپنے سرچ رزلٹس میں آپ کے بلاگ کا آپشن دیتا رہے گا یوں اپ کے بلاگ پر ٹریفک بڑھے گی
**گوگل ایڈسینس
گوگل کا اشتہارات پر مبنی سسٹم ہے
جیسے ہی آپ کا اکاؤنٹ ویریفائی ہوجائے گا
گوگل آپ کے بلاگ کی ایک سائیڈ پر اپنے اشتہارات دکھانا شروع کر دے گا
اس طرح جو بھی اشتہار پر کلک کرے گا یا دیکھے گا آپ کو اس کے پیسے ملیں گے
گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ آپ یوٹیوب سے بھی بنا سکتے ہیں اسکا طریقہ اگلی پوسٹ میں بتاؤں گا

یہ تو ایڈسینس تھا اس کے علاوہ بھی بہت سارے پلیٹ فارم ہیں اشتہارات کے لیے جن میں گوگل ایڈسینس (Google Adsense) کے بعد چٹیکا (Chitika) شامل ہے

اب سوال یہ ہے کہ بلاگ کہاں پر بنایا جاتا ہے کیسے بنایا جاتا ہے؟
بنانے کے لیے تین مشہور پلیٹ فارمز ہیں
1: Blogger by Google
2: WordPress
3: Tumblr
کیسے بنایا جاتا ہے بلاگر اوپن کریں سائن اپ کریں اور بلاگ بنا لیں باقی بنانا کس طرح ہے کہ طریقے آپ کو یوٹیوب سے مل جائیں گے

شاید آپ سوچ رہے ہوں کہ کمائی کتنی ہوتی ہوگی؟
میں آپکو چند مشہور بلاگز کا بتاتا ہوں جن کی منتھلی کمائی سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

1: The Huffington Post
مہینے کی کمائی
14,000,000 $

2: Techcrunch
2,500,000 $

3: Mashable
2,000,000 $

یہ تمام عالمی بلاگرز کی مہینے کی کمائی ہے
اب بات کرتے ہیں پاکستانی بلاگرز کی
ایسے پاکستانی نژاد بلاگرز بھی ہیں جن کی ماہانہ آمدنی لاکھوں ڈالرز میں ہے
مگر پاکستانی بلاگرز درج ذیل ہیں

1: سید بلخی
کمائی: 25,000 $
بلاگ: wpbiginner
2: تیمور اسد
کمائی: 20,000 $
بلاگ: Redmondpie
3:محمد مصطفی احمد ضیا
کمائی: 25,000 $
بلاگ: Mybloggertricks
4:عامر عطا
کمائی: 15,000 $
بلاگ : propakistani

اب آپ نے ان بلاگز کی کمائی دیکھ کر چوڑے نہیں ہوجانا
کیونکہ کئی سالوں سے اس پر کام کر رہے ہیں
اب آپ نے نہیں سوچنا کہ آپکے بلاگ بنایا اور یوں آپکے پاس آؤڈی آجائے گی
بلاکنگ ایک محنت، توجہ اور ذہانت طلب کام ہے
لاکھوں لوگ غیر ضروری لیکن بہت زیادہ محنت کرکے بھی فیل ہوجاتے ہیں
تو آپ نے ناکامی اور کامیابی دونوں کو ذہن میں رکھ کر چلنا ہے
لیکن کوشش کرنی ہے کہ کامیاب ہو سکیں
جب آپکا بلاگ چلنے لگے تو آپ اپنی ایک ڈومین رجسٹر کرا لیں
یوں آپ زیادہ کمانے لگیں گے کیونکہ اپ کا ایک نام بن جائے گا

اگر آپکو بلاگ بنانے میں کوئی مشکل پیش آتی ہے تو آپ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھ کر سیکھ سکتے ہیں
جو پوسٹ میں نے لکھی ہے دریا کو کوزے میں بند کرنے کی کوشش کی ہے
اسکو بلاگنگ کا ہنٹ سمجھ لیں اگر تفصیل سے لکھا جائے تو بلاگنگ پر سینکڑوں کتابیں لکھی جا سکتی ہیںانٹرنیٹ سے روزگار کیسے کمائیں

You can ask in comments for more details / any questions

2 thoughts on “How to earn from Internet !”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *