. یہ سچا واقعہ ہے ایک بہن کا….
شادی کے کچھ دن بعد ایسے حالات ہوئے شوہر کا کاروبار ختم ہونے لگا ۔۔۔4 ماہ میں دونوں گاڑیاں بک گی ۔۔۔۔
6 ماہ سسرال والوں نے ساتھ رکھا مگر اس کے بعد انہوں نے بھی الگ کردیا ۔۔۔
آج بھی وہ رات یاد ہے شوہر سے پوچھا ۔۔سنے ہمارے پاس تو 2000 بھی نہیں گھر کا advance کیسے ہوگا اور اگر ہو بھی گیا تو ہر ماہ کیسے گزارا کرے گے
شوہر نے ایک پل مجھے دیکھا اور بولا اللّه مالک ہے ۔۔۔۔
اپنی شادی کا منہ دکھائی کا سیٹ بیچ کر advance دیا اور گھر لے لیا ۔۔۔۔
سسرال والوں نے بہت باتیں کی کوئی منہ دکھائی کی بھی چیز بیچتا ہے ۔۔۔
مگر میں چپ رہی ۔۔۔۔
الگ گھر میں آکر صرف ایک ہی خیال تھا ذہن میں کھانا کہاں سے آۓ گا ڈیلی ۔۔
10 دن ایسا رہا پورا دن انتظار کرتی شوہر آئیں گے رات کو کھانا لے کر وہ کھائیں گے ۔۔۔۔
آج بھی یاد ہے رات 2 بجے کا وقت تھا جاے نماز پہ بیٹھ کر صرف رو رہی تھی ۔۔۔
اس وقت یہ الفاظ تھے اللّه پاک سب بولتے ہے میں منحوس ہوں شادی کی شوہر کو برباد کردیا ۔۔۔۔
میں یتیم ہوں باپ بھی نہیں جس سے جاکر کچھ پیسے مانگ لو ۔۔
اب تو ہی میری عزت رکھ ۔۔
یہ بول کر قرآن پاک پڑھنے کو لیا اور سورت بقرہ پڑھنا شروع کیا ۔۔۔
اس طرح میں روز یہ ہی کرتی رات 12 بجے کے بعد جاے نماز پہ بیٹھ جاتی صبح تک بیٹھی رہتی ۔۔۔۔
اللّه کا کرنا ہوا کچھ ٹائم میں جس نے شوہر کے ساتھ غلط کیا تھا پیسے کھا کے کاروبار میں نقصان کیا اس کے بھائی کو پتا چلا اس نے میرے شوہر کو بلا کر 2 لاکھ دے
اور بولا میں وہ تمام پیسے تو نہیں دے سکتا مگر تم یہ رکھوں گھر میں خرچہ کے ۔۔۔۔۔
وہ 2 لاکھ کا ملنا کسی نعمت سے کم نہ تھا ہم نے پہلے دفع پورا راشن اور گوشت مرغی ڈالا ۔۔۔۔
اللّه کا کرنا میرے شوہر کے تمام پرانے کلائنٹ نے ان سے رابطہ کرنا شروع کیا ۔۔۔
اور اس ایک سال کے اندر ہم نے اپنا تمام قرضہ اتارا ۔۔۔۔
ڈرائنگ روم کا سامان a.c ۔۔اور کار بھی لے لی ۔۔۔۔
مگر کچھ کام ایسے تھے جو میں ضرور کرتی رہی ۔۔۔
1 سورت بقرہ پڑھنا ۔۔
2 پرندوں کو باجرہ ڈالنا
3 جو کام والی آتی تھی اس کو تازہ کھانا کھلانا اپنے ساتھ بیٹھا کر ۔۔
4 جب بھی گوشٹ مرغی لاتی ماسی یا ضرورت مند کا حصّہ پہلے نکالتی ۔۔۔
اللّه کا کرم آج تک کبھی میرا fridge خالی نہیں رہا ۔۔۔
اللّه کا بہت کرم ہے آج ہمارے پاس دن رات ہمارےپاس کام کرنے والی ماسی بھی ہے ۔۔۔
شوہر کے پاس بھی کار ۔۔کاروبار سب ہے ۔۔۔۔
اب کبھی اکیلے میں اپنی شادی کے شروع کے کچھ سال یاد کرتی ہوں تو حیران ہوجاتی ہوں وہ وقت بھی تھا جب ایک وقت کے کھانا کا سوچا تھا ۔۔۔
ور آج وہ وقت بھی ہے اللّه کی ہر نعمت موجود ہے
بیشک میرا رب انسان کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑتا ۔۔۔
مگر مشکل میں دنیا چھوڑ دیتی ہے ۔۔۔