Business Ideas!

۔کاروباری آئیڈیاز
بغیر کسی کی نوکری کیے گھریلو اشیائے ضروریہ کی ڈیلوری سروس۔کاروباری آئیڈیاز

ایک ایسا بزنس جو بہت جلد آپ کو لکھ پتی بنا دے گا۔ یہ تحریر آپ کے لیے زندگی کا ایک اہم موڑ ثابت ہو نے والی ہے۔

دس ہزار سے بھی کم پیسوں سے شروع ہونے والا زندگی بدلنے والا کاروبار یاد رکھیں کوئی بھی کاروبار بڑا کاروبار نہیں ہوتا اسے اپنی محنت سے بڑا بنایا جاتا ہے۔ تمام کاروبار جواب آپ کو بہت بڑے دکھائی دیتے ہیں یہ کبھی بہت چھوٹے تھے ۔ اگر آپ ایک دو دن میں اپنا کاروبار شروع کر نا چاہتے ہیں اور اپنی آمدن سٹار کرنا چاہتے ہیں تو یہ تحریر مکمل پڑھیں۔کیونکہ پاکستان زیر تعمیر ہے ۔۔

اس بزنس کے لیے ضروری اشیاء۔

ایک عدد موبائل فون جس پر آپ کال وصول کر سکیں۔ ایک عدد موٹر سائیکل (کم خرچ کے لیے ہونڈا سیون ٹی یا چائنہ سیون ٹی موٹر سائیکل) دس ہزار روپے۔ ( اس سے تھوڑے کم بھی ہوں تو کام چل جائے گا۔ کہاں استعمال کرنے ہیں یہ تحریر میں پڑھیں۔ شہری علاقے میں بہتر مواقع ۔بزنس بڑھانے کے چانسز ( بے شمار).

بزنس کاتعارف:

بغیر کسی کی نوکری کیے گھریلو اشیائے ضروریہ کی ڈیلوری سروس۔
بزنس کا نام :

ذمہ دار ہوم ڈیلیوری سروسز یا ریحان ہوم سروسز یا کوئی بھی نام جو سروسز کے نام سے آپ رکھنا چاہیں۔

کاروباری آئیڈیاز

کچھ سمجھ دار لوگ بزنس کے نام سے کچھ کچھ سمجھ چکے ہو ں گے کہ یہ کیسا کام ہے اور ہو سکتا ہے کچھ تحریر پڑھے بغیر ہی پیج بند کر دیں۔ مگر ہمارا مشور ہ یہ ہے کہ تحریر پوری پڑھیں اور اس شاندار با عزت بزنس کوآج ہی شروع کریں۔ کرنا آپ نے یہ ہے کہ ایک اشتہار چھاپنے والی دوکان پر جائیں یا پرنٹنگ سروس والی دوکان پر جائیں اور اسے کہیں کہ سنگل کلر A4 سائز کے پیپر پر ایک اشتہار ڈیزائن کر کے ایک ہزار کی تعداد میں پرنٹ نکال دے۔ اس پر بہت زیادہ بھی خرچہ آیا تو ایک ہزار روپے سے زیادہ نہیں ہو گا۔

اس پر تحریر کیا لکھوانی ہے؟

اس پر تحریر کچھ اس طرح کی لکھوانی ہے۔
اب آپ کو گھریلو اشیا ء کی خریداری کے لیے گھر سے باہر جانے کی ضرورت نہیں ، گھر یلو ضرورت کی اشیاء مثلاً چینی پتی گھی صابن ہلد ی مرچ اور ضرورت کی ہر چیز اب ایک آرڈر پر آپ کے گھر کی دہلیز پر۔ پے منٹ تب کریں جب اشیاء آپ کے گھر پہنچ جائیں۔ آپ کے شہر (لاہور یا کوئی بھی شہر ) میں پہلی بار یہ سروس ( ریحان ٹریڈرز یا کوئی بھی نام جس نام سے آپ یہ کاروبار کرنا چاہیں) کی جانب سے۔ ریحان ٹریڈرز اعتماد کا نام۔ ۔۔۔۔۔۔کال کر یںاور اپنا آرڈر لکھوائیں۔ فون نمبر 03001234567 (آپ کا موبائل نمبر) سامان چاہیے دس ہزار کا ہو کوئی مسلہ نہیں۔ مشہور سٹورز کا پرنٹ شدہ بل دیکھنے کے بعد سامان کی قیمت اور ڈیلیور ی چارجز دیں۔ ڈیلیوری چارجز صرف 300 روپے پورے لاہور میں کسی بھی جگہ سے کال کی جا سکتی ہے۔۔ابھی کال کرکے سامان نوٹ کروائیں یا سامان کی تفصیل وٹس ایپ کریں۔ سامان چاہے سو روپے کا منگوائیں یا دس ہزار کا، ہمارے ڈیلیوری چارجز فکسڈ ہیں۔ یہ اشتہار پرنٹ کروانے کے بعد آپ اس کو ان علاقوں میں گھر وں میں دے دیں جن علاقوں کے بارے میں آپ اچھی طرح جانتے ہیں یعنی اگر کوئی اپنا سیکٹر اور گلی نمبر بتائے تو آپ با آسانی سامان لے کر وہاں پہنچ سکیں۔

اشتہار بنوانے اور تقسیم کرنے کے دوران اور بعد میں بسم اللہ الرحمن الرحیم کر ورد ہر دم کریں ۔ اس سے آپ ہر قدم اللہ کا نام لے کر اُٹھائیں گے جو لامحدود برکت کا سبب بنے گا اور آپ کے کاروبار کے لیے نئے راستے کھلتے چلے جائیں گے۔
جب یہ اشتہار آپ تقسیم کر لیں تو اللہ کا نام لے کر انتظار کریں بہت جلد آپ کو کالز وصول ہو نا شروع ہو جائیں گی اور یقین کریں کہ لو گ اپنا وقت بچانے کی خاطر آپ کو آرڈر لکھوائیں گے۔ اور لوگوں کے ساتھ آپ کے تعلقات بننا شروع ہو جائیں گے۔

اب جب آپ کو پہلی کال موصول ہوتی ہے تو آپ کے پاس کیا ہونا چاہیے اور کیسے ڈیل کرنا ہے؟

جب کال موصول ہو تو آپ کا ل اُٹھائیں اور ایسے بولیں۔
آپ: السلام علیکم ! میں ریحان ٹریڈرز سے نواز بزمی بات کر رہا ہوں جی فرمایئے۔

کلائنٹ: سر میں شہزاد پنسوتہ بول رہا ہوں میں نے کچھ چیز یں منگوانی ہیں۔

آپ: جی سر میں نوٹ کر رہا ہوں آپ لکھوائیے! کلائنٹ: جی لکھیں سر ہلدی ایک پیکٹ، مرچ ایک پیکٹ چینی پانچ کلو، کشمیر گھی ، پانچ کلو ، کشمیر آئل پانچ کلو، سرف دو کلو ، صابن، لکس صابن فیملی پیک، بریانی مصالحہ دو پیکٹ، چکن تکہ مصالحہ دو پیکٹ، بچوں کے لارج سائز پیمپر ایک بنڈل، وائپر ایک عدد، دال چنا تین کلو، دال مسور دو کلو، چنے دو کلو.
آپ: جی سر یہ سامان نوٹ ہو گیا ہے آپ پلیز اپنا ایڈریس لکھوا دیں۔

کلائنٹ: جی سر بلاک نمبر فلاں گلی نمبر فلاں ہاؤس نمبر پندرہ نام شہزاد پنسوتا۔

آپ: جی سر بہت شکر یہ ہم بہت جلد یہ سامان ڈیلیور کرواتے ہیں۔

کلائنٹ: جی شکریہ سر اللہ حافظ،۔

آپ : ریحان ٹریڈرز کی خدمات حاصل کرنے کا بہت شکریہ سر اللہ حافظ۔.
اب آپ نے سامان نوٹ کر لیا جلدی سے سامان خریدیں، کوشش کریں کے ایسے سٹور سے خریدیں جو پرنٹڈ بل بھی دیتے ہیں بل کے آخر میں ان کا فون نمبر بھی لکھا ہوتا ہے۔ اور بل کے شروع میں اوپر ان کے سٹور کا نام بھی لکھا ہوتا ہے۔ اس سے آپ کے اعتماد میں زبردست اضافہ ہو گا۔ جلدی سے سامان خریدیں بل کے مطابق رقم پکڑیں اپنی ڈیلیوری سروس کے چارجز300 پکڑیں جیب میں ڈالیں اور دوسری کال کا انتظار کریں اکثر آپ کو ایک ہی ٹائم میں دو تین کالز بھی نوٹ کرنی پڑ سکتی ہیں ۔ نوٹ کریں اور جلد سے جلد ڈیلیوری دیں اور پیسے جیب میں ڈالتے جائیں۔ ایک دن میں آپ پانچ ڈیلیوریز دیں اور 1500جیب میں ڈالیںجن میں سے تین سو کا پیٹرول اور 1200 سو روپے آپ کی بچت یعنی 36000 روپے ماہانہ۔

دیکھیئے کیسا کاروبار ہے کرنا آپ نے کچھ بھی نہیں صرف کال پر سامان نوٹ کرنا ہے اور خرید کر کلائنٹ کے گھر پہنچا دینا ہے۔ انتظار کے لمحات میں آپ صرف آرام کریں۔ یاد رہے کہ اس کام کے لیے آپ جو نمبر استعال کریں اور نمبرصرف اور صرف اسی کام میں استعما ل کریں۔ تاکہ فون اُٹھا کر آپ فوراً کہہ سکیں.

السلام علیکم ! میں ریحان ٹریڈرز سے نواز بزمی بات کر رہا ہوں جی فرمایئے۔ کچھ لوگ کہیں گے کہ جی کون ہمیں کال کرے گا۔ تو جناب جو آپ نے ایک ہزار کی تعداد میں اشتہارت تقسیم کیے ہوں گے گھر وں میں ان کے ذریعے کال آئے گی اور ان شاء اللہ ضرور آئے گی۔ پانچ کالز جوپہلے دن آپ کو آئیں گی وہ ان ایک ہزار اشتہارات کا ایک پرسنٹ بھی نہیں بلکہ آدھا پرسنٹ ہے۔ اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اشتہار تقسیم کرتے کرتے ہی آپ کو کالز آنا شروع ہو جائیں۔

میں نواز بزمی آپ کو پورا یقین دلا سکتا ہوں کہ اگر آپ نے یقین اور بتائے گئے طریقہ کار کے تحت کام جاری رکھا اور کم سے کم وقت میں ڈیلیوری دیتے رہے تو صرف ایک مہینے میں ہی آپ کو ایک اور بندہ رکھنا پڑ جائے گا۔ وہ بھی ماہانہ کم سے کم 36000 ہزار کمائے گا۔ جس میں سے 20000 اس کی تنخواہ اور 16000 سولہ ہزار روپے آپ کی بچت یعنی دوسرے ہی مہینے آپ کی بچت پچاس ہزار کے لگ بھگ پہنچ جائے گی۔

تیسے مہینے ان شاء اللہ آپ کو ایک اور بندہ رکھنا پڑے گا جس کا پاس صرف کال وصول کرنے اور سامان نوٹ کرنے کا کام ہو گا۔ اس کام کے لیے کسی خاتون ضرورت مند کو ہائر کر لیں تو اس کا بھی بھلا ہو جائے گا اور آپ کا کاروبار بھی بہتر انداز سے رواں دواں رہے گا۔ خاتون کو آپ دس ہزار رروپے تنخوا ہ پر رکھیں اور خاتون کو یہ بھی سہولت دے سکتے ہیں کہ وہ اپنے گھر میں ہی سے کام کر سکتی ہے بس کال پر سامان نوٹ کر ے اور آپ کو کال کر کے سامان نوٹ کروا دے اگر آپ ایزی تو ڈیلیوری دے آئیں ورنہ میڈم کو بول دیںگے وہ سامان دوسرے لڑکے کو لکھوا دے۔ اس کے لیے لازم قرار دیں کے کال وہ پہلے آپ کو ہی کرے ا س طرح آپ کو اپنے کام کا ساتھ ساتھ اندازہ ہوتا جائے گا کہ کیسا چل رہا ہے۔

اچھا جو لوگ سمجھتے ہیں کہ 300 ڈیلیوری چارجز بہت کم ہیں تو ان کو بتاتا چلوں کہ ساری آمدنی اسی 300 کو مدنظر رکھ کر میں نے آپ کو بتائی ہے اور یہ بہت مناسب آمدنی ہے اور جیسے جیسے آپ کے کلائنٹ بڑھتے جائیں گے آپ کا بزنس بڑا ہوتا جائے گا۔ اور ایک ہی سال میں ایسا ٹائم آ جائے گا کہ آپ بس آفس میں بیٹھے ہو ں گے اور آپ کے بندے سامان کی ڈیلیوری پر لگے ہو ں گے ۔

اور جو لوگ سمجھتے ہیں کہ 300 ڈیلیوری چارجز زیادہ ہیں تو ان کو میں بتا دوں کے جناب 500 کی چیز بذریعہ ڈاک منگوانے کے لیے لوگ 300 تک ڈیلیوری چارجز دے دیتے ہیں آپ دو اتنی محنت سے سودا سلف خرید کر ان کے گھر پہنچائیں گے۔ بے فکر ہو کر کام شروع کر دیں ۔ اچھا آپ یہ سارا کام کرتے ہوئے بسم اللہ الرحمن الرحیم کا ورد تو جاری رکھیں گے ہی کیوں نا آپ کو بزنس کی ڈبل کامیابی کا راز بتا دیں؟ کرنا آپ نے یہ ہے کہ اپنی کل بچت کا صرف پانچ فیصد صدقہ کرنا ہےمستحق لوگوں کو دینا ہے ۔ بس پھر دیکھئے آمدن کیسے آتی ہے۔

بس آپ نے یہ کام جاری رکھنا ہے چاہیے آپ کی آمدنی کروڑوں میں ہی کیوں نہ ہو جائے۔ کاروباری آئیڈیاز

2 thoughts on “Business Ideas!”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *