بچوں کو اچھا بنانے کے کچھ آسان ترین فارمولے

بچوں کو اچھا بنانے کے کچھ آسان ترین فارمولے

1- جو باپ اذان سنتے ہی ٹیلی ویژن بند کر دیتا ہے اور فورا نماز کے لئے چلا جاتا ہے تو عنقریب وہ اپنے اس طرز عمل سے اپنے بچوں کو نماز کا پابند بنا لے گا۔

2- جو باپ گھر میں داخل ہوتے وقت پہلے دروازہ کھٹکھٹاتا ہے اور سلام کرنے کی پابندی کرتا ہے اور اپنے بیوی بچوں کو دیکھ کر مسکراتا ہے تو اس طرح اس کے بچے بھی گھر میں داخل ہوتے وقت اجازت لینا، سلام کرنا اور مسکرانا سیکھیں گے۔

3- جو باپ اپنے والدین کا احترام کرتا ہے اور ان کے ہاتھوں کو چومتا ہے تو عنقریب اس کے بچے بھی اس کے ہاتھ چومیں گے اور اس کی فرمانبرداری کریں گے۔

4- جو باپ گھریلو کام کاج میں اپنی بیوی کا ہاتھ بٹاتا ہے تو اس سے اس کے بچے بھی ایک دوسرے کی مدد کرنا اور باہمی تعاون 🤝کرنا سیکھیں گے۔

5- جو ماں حجاب، نماز اور تلاوت قرآن کی پابند ہو تو اسے دیکھ کر اس کی بیٹی بھی حجاب، نماز اور تلاوت قرآن کی پابند بنے گی۔

6- جو ماں باپ باہمی اتفاق و مفاہمت کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں، اپنی اولاد کے سامنے لڑائی جھگڑا اور آواز بلند نہیں کرتے تو ان کے بچے گھر سے محبت کرنے والے، ایک دوسرے کے ساتھ الفت و محبت اور باہمی اتفاق ومفاہمت سے زندگی گزارنے والے ہوتے ہیں ۔

7- جو باپ صلہ رحمی کرتا ہے، اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ احسان کرتا ہے اور ان سے محبت کے رشتے استوار کیے رہتا ہے تو اس کی اولاد بھی اس سے یہ صلہ رحمی اور حسن سلوک کرنا سیکھتی ہے۔

8- جو باپ بعض امور میں اپنے بیوی بچوں سے رائے مشورے لیتا ہے اور ان کے ساتھ بیٹھ کر گفت و شنید کرتا ہے اور ان کی رائے کا احترام کرتا ہے تو اس سے اس کے بچے بھی باہمی گفت و شنید، باہمی رائے مشورے اور مثبت رویہ اپنانے کی عادت سیکھتے ہیں۔

9- جو باپ اپنی اولاد کے ساتھ سچائی اپناتا ہے تو اس کی اولاد بھی اس سے سچائی سیکھتی ہے اور جو باپ اولاد کے ساتھ وعدہ وفا کرتا ہے تو اس کی اولاد بھی اس سے یہ وعدہ وفا کرنا سیکھتی ہے۔

10- جو ماں باپ صفائی ستھرائی کا اہتمام کرتے ہیں ایک منظم اور مرتب زندگی کا اہتمام کرتے ہیں.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *