میرے کاروباری دوستو ۔۔
آج کا موضوع سخن یہ ہے کہ
*” پیسے کو بڑھائیں لیکن کیسے۔ “*
السلام علیکم!
جیسا کہ میں نے بتایا تھا کہ پیسے کو بھی جیسے بیج کی طرح اگایا جا سکتا ہے۔۔
مگر اس کا ایک اپنا انداز ہو گا۔ یہ ایسے ہرگز نہیں ہو گا کہ آپ دس دس روپے کے نوٹ گملے میں لگانا شروع کر دیں۔
اس کا طریقہ مختلف ہوگا۔
یہ طریقہ اپلائی کرنے کے لئے بہت بڑی رقم کا ہونا ضروری نہیں ہے بلکہ آپ ایک ہزار یا پانچ سو سے بھی ایسا کر سکتے ہیں۔۔ کیوں کہ پاکستان زیر تعمیر ہے ۔۔
کرنا آپ نے یہ ہے کہ چھوٹی چھوٹی انویسٹمنٹ کرنی ہے۔
اور کرنی کیسے ہیں یہ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔۔
آپ کسی سبزی والے کے پاس چلے جائیں اور اس سے بات کریں کہ کون سی ایسی چیز ہے جو اس کو شاپ پر رکھ کر سیل کی جا سکتی ہے۔ یقیناً اگر سبزی ہے تو ساتھ کیلے اور مالٹے با آسانی رکھے جا سکتے ہیں۔ آپ اس کو ایک یا دو ہزار روپیہ دیں اور اس کو کہیں کہ جب سبزی لینے جائے تو کیلے اور مالٹے ساتھ لیکر ائے اور بیچنے کے بعد منافع آدھا آدھا اور اصل رقم سے پھر یہی کام ہوتا رہے گا۔۔
اسی طرح آپ پھلوں کی ریڑھی بھی لگوا سکتے۔ پانچ ہزار کا فروٹ رکھا گیا ہو تو با آسانی آپ روزانہ کا 2000 روپیہ بچت نکال سکتے ہیں۔ جس میں سے اپ ماہانہ ریڑھی لگانے والے کو تیس ہزار روپیہ بھی تنخواہ دے سکتے ہیں۔ یا ایک ہزار ڈیلی دے سکتے ہیں۔ گویا آپ نے 5000 روپیہ لگا دیا اب روزانہ اسی کی بچت آپ لیں گے۔
وہی پانچ ہزار روپیہ پورا مہنہ بھر سرکولیٹ کرتا رہے گا۔ اور اپ کو روزانہ 1000بچت دے گا۔ کیسا کام ہے؟
اور یہ حقیقت ہے اور لوگ ایسا کر رہے ہیں۔
جی صرف پانچ ہزار کی انویسٹمنٹ سے۔۔
آپ سالانہ 360,000 (تین لاکھ ساٹھ ہزار) کمائیں گے۔ اور اتنا ہی کسی اور کی روزی روٹی کا زریعہ بنیں گے۔
جس دن فروٹ کی کم سیل ہو گی دوسرے دن آپ کو کم پیسوں کا فروٹ لانا ہو گا جس سے آپ کی بچت برابر ہو جائے گی۔ ایک دن کا فروٹ دوسرے دن سیل ہو جائے گا۔
اسی طرح آپ کے شہر یا گاوں میں موٹر سائیکل مرمت کی دوکان ضرور ہو گی اور اگر آپ نے بائیک رکھا ہوا ہے تو کافی دوکان والوں سے آپ کی سلام دعا بھی ہوگی۔
آپ نے ان سے بات کرنی ہے اور ان سے کہنا ہے کہ میں آپ کو بائیک کے سپیئر پارٹس لیکر دیتا ہوں اور وہ آپ بائیکس میں ڈال کر دیں اور بچت آدھی آدھی۔ روزانہ کا حساب آپ نے اس سے لینا ہے اور اس کام میں بھی بچت تقریبا فروٹ کے کام جتنی ہے بلکہ اس سے زیادہ۔ مگر ہو سکتا ہے کہ رفتار تھوڑی کم ہو مگر منافع کا تناسب یہی یا اس سے بھی تھوڑا زیادہ ہی گا۔
مگر یہ ہے کہ کوئی سپیئر پارٹ دس دن بھی سیل نہیں ہو گا تو وہ خراب تو نہیں نا ہونے لگا۔ آپ کو بچت آتی رہے گی اور ماہانہ پندرہ بیس ہزار آپ کا یہاں سے بھی آنا شروع ہو جائے گا۔
ایسے ہی آپ نے جوتوں کی چھوٹی دوکان جو گلی محلے میں ہوتی ہے اس سے رابطہ کرنا کے اور وہاں انویسٹمنٹ کرنی ہے۔ بچوں کے ہوائی چپل اور ربڑ کے سلیپر کے لئے اس سے بات کریں اور وہاں پانچ ہزار کی انویسٹمنٹ کریں۔ وہاں سے بھی اپنا روزانہ کا حساب چیک کریں اور اپنا منافع وصول کر لیں۔ پانچ ہزار لگا کر وہاں سے بھی پانچ سے دس ہزار آپ کو ماہانہ بچت بہت آرام سے ا سکتی ہے۔
یہ کاروباری راز ہیں۔ اور لوگ ایسا کر رہے ہیں۔ بس دوسروں کو بتاتے نہیں۔ ایک تو آپ کسی سے پوچھتے نہیں اور دوسرا کوئی بلاوجہ کیوں بتانے بیٹھ جائے گا۔
ہو سکتا ہے آپ کسی سے پوچھیں تو کوئی بتا بھی دے۔
مگر یہ ایسی باتیں ہیں کہ عام طور پر ڈسکس ذرا کم ہی کی جاتی ہیں۔ کیونکہ ان کو ڈسکس کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہوتی۔
کسی سے آپ بزنس کے معاملات ڈسکس کریں تو تب شاید ہو سکتا ہے کہ آپ سے کوئی اپنا بزنس کا طریقہ کار شیئر کرے مگر ایسا کم ہی ہوتا ہے۔
اس تحریر میں آپ کے سامنے دو تین بزنس شیئر کئیے گئے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ آپ چھوٹی چھوٹی انویسٹمنٹ سے کیسے ایک زبردست قسم کی ماہانہ آمدن حاصل کر سکتے ہیں۔
اس تحریر سے یقینا آپ پر سوچ کے نئے دروازے کھلے ہوں گے۔ اور زندگی آسان لگنے لگی ہو گی۔
اس کے علاوہ آپ محلے کے کسی ویہلے لڑکے کو پنکچر لگانے کا کام سکھا کر پنکچر لگانے کی دوکان کھول کر دے سکتے ہیں۔ ساتھ بائیک کی دو چار ٹیوب اور ٹائر بھی رکھ دیں۔ اس سے بھی ماہانہ بہت اچھی انکم حاصل ہو سکتی ہے۔
ہو سکتا ہے جو اس تحریر میں انداز بزنس شیئر کیا گیا ہو وہ آپکے ذہن میں پہلے سے نہ ہو۔
اپنے پیسے کو چاہئے وہ کم ہے یا زیادہ کبھی جمود کا شکار نہ کریں۔
پیسہ پیسہ جوڑ کر آپ کبھی امیر نہیں ہو سکتے۔
ہاں پیسے کو آپ انویسٹ کریں۔ انویسٹ شدہ پیسہ مذید پیسے کو آپ کے پاس لانے میں مددگار ہو گا۔
تب آپ تیزی سے امیر ہو سکتے ہیں۔
یہی طریقے ہیں پیسے کا بیج ڈال کر اس کو اگانے کے..
لیکن آپ شاید میری باتیں مذاق سمجھتے ہوئے ایک کان میں ڈال کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں ۔۔ کبھی کوئی رپورٹ نہیں ملی کہ ہم نے اپکا فلاں آئیڈیا استمال میں لایا جسکا نفع یا نقصان ہوا ۔۔ آپ کے لئے دوبارہ پیشکش کر رہا ہوں ۔۔ اچھا شیئر تو کر دیجیے شاید کسی کے کام آ جاۓ ۔۔
فقط والسلام
Nice