ڈاکٹر ماہا کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لئے قبر کشائی کی درخواست مسترد

کراچی کی ضلعی عدالت نے ڈاکٹر ماہا علی کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لئے قبر کشائی کی درخواست مسترد کردی۔

 

کراچی کی ڈسٹرکٹ عدالت جنوبی میں ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس کی سماعت ہوئی۔ گزری تفتیشی پولیس نے ڈاکٹر ماہا کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لئے قبر کشائی کی درخواست کی۔

 

ڈسٹرکٹ عدالت نے قبر کشائی کی درخواست خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ڈاکٹر ماہا کی تدفین میرپورخاص میں ہوئی ہے، ڈاکٹر ماہا کا مقام تدفین ضلعی عدالت جنوبی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

عدالت نے پولیس کو قبرکشائی کے لئے میرپورخاص کی ضلعی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن جنوبی نے سیشن جج میرپورخاص کو بھی ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی کے لیے خط لکھ دیا۔ ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی کے لیے تفتیشی ٹیم میرپورخاص روانہ ہوگئی ہے جہاں مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کراچی میں 18 اگست کو ڈاکٹر ماہا نے کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
3 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
Anonymous
Anonymous
4 years ago

اگر آپ مسلمان ہیں ، تو اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شئیر کرنا آپ کی ذمہ داری ہے !

https://youtu.be/uptAHTtffyw

Anonymous
Anonymous
4 years ago

یہ حرام میڈیسن لینا فورا بند کر دیں ! اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شیئر کریں

https://youtu.be/bbFOioTl1F0

wehelpf9
Admin
Reply to  Anonymous
4 years ago

Right

3
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x