کورونا کا شکار ہونے والے قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ نوجوان بولر نسیم شاہ کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نسیم شاہ کو حارث رؤف کی جگہ قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا لیا گیا ہے، نوجوان فاسٹ بولر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اعلان کردہ ٹریولنگ ریزرو کا حصہ تھے۔
اس سے قبل حارث رؤف کے آج کیے گئے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آیا تھا، لہٰذا وہ 4 مارچ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ حارث پانچ روز تک آئیسولیشن میں رہیں گے جس کے اختتام پر ان کا دوبارہ
کوویڈ-19 ٹیسٹ کیا جائے گا
حارث رؤف کا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس
میں پلئیرز اور سپورٹ اسٹاف کے نتائج منفی آئے ہیں۔
کپتان بابراعظم، محمد رضوان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، افتخار احمد، امام الحق، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔