wehelpf9

WEHELPF9

Corona Virus – Dua!

السلام علیکم و رحمة الله و بركاته
بسم الله الرحمن الرحيم
اے میرے اللہ
اے میرے پاک پروردگار
دنیا کے تمام انسانوں کی اس حالیہ آزمائش میں خاص مدد فرما
سب کی جان و مال کی حفاظت فرما
اسوقت پوری دنیا کو تیری خاص رہنمائی اور ہدایت کی ضرورت ہے وہ ہم تمام کو عطا فرما.
ہم تمام کو گمراہ ہونے اور گمراہی پھیلانے سے بچا
ہم تمام کو مایوس ہونے اور مایوسی پھیلانے سے بچا
غیر مستند خبروں پر کان دھرنے اور بغیر تحقیق کے آگے پھیلانے سے بچا
خود کو ہر وقت بلاوجہ پریشان ہونے اور دوسروں کو بلاوجہ پریشان کرنے سے بچا
ہمیشہ منفی سوچ رکھنے اور ہمیشہ منفی سوچ کی ترجمانی سے بچا
خوف کو اپنے اوپر مسلط کرنے اور بلاوجہ خوف پھیلانے سے بچا
ہم تمام کو ذاتی خودغرضی سے باہر نکل کر خلق اللہ کے کام آنے کی توفیق اور ہمت عطا فرما
ہر قسم کے حالات کا مقابلہ مسکراتے ہوئے کرنے کی طاقت عطا فرما.
تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہمت، توفیق اور استطاعت عطا فرما
ہمیں تمام خلق اللہ کو اپنی خاص دعاؤں میں ہر وقت یاد رکھنے کی توفیق عطا فرما
اپنی ہر غلطی پر معافی طلب کرنے کی ہمت اور دوسروں کی غلطیوں کو دل سے معاف کرنے کا حوصلہ عطا فرما
ہم تمام کو اپنے دلوں کو ہر قسم کی کدورت سے پاک رکھنے اور مل جل کر ثابت قدمی سے آگے بڑھنے کا موقع اور کامیابی عطا فرما
بس ہم تمام کو معاف فرما دے
ہم تمام کی ہر غلطی اور خطا کو درگزر فرما دے
آمین ثم آمین
یا رب العالمین

1 thought on “Corona Virus – Dua!”

Leave a Reply

Discover more from wehelpf9

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Scroll to Top