Dunya and Akharat!

السلام علیکم و رحمةالله وبركاته…..

آخرت اور دنیا کی مثال گندم اور بھوسے جیسی ھے۔ جس طرح گندم اگانے والے کو بھوسہ مفت مل جاتا ھے, اسی طرح آخرت کمانے والے کو دنیا مفت مل جاتی ھے۔ جو اللہ کا ھوگیا اللہ اس کا ھو گیا اور جس کا اللہ ھوگیا سب کچھ اسی کا ھو گیا۔

کثرت مت مانگئے، برکت مانگئے۔ کثرت آزمائش ھے، جبکہ برکت ایک نعمت ھے ۔ کثرت نصیب ھے اور برکت خوش نصیبی ھے۔
کثرت آپ کا اندازہ ھے کہ اس قدر ھو تاکہ آپ کی ضروریات پوری ھوں اور برکت اللہ تعالی کی ضمانت ھے کہ جو بھی ملے اس میں ضروریات لازماً پوری ھوں۔

شکر ھی وہ شے ھے جو رحمت خداوندی کی کنجی ھے۔ کثرت والے حساب میں پھنس گئے،اور برکت والے پار لگ گئے!

دعا ھے کہ آپ جن دعاؤں کیلیۓ ھاتھ اٹھائیں، فرشتے فورا” انہیں عرش الہی تک لے جائیں، اور آپ کے ھاتھ گرانے سے پہلے وہ دعائیں قبول ھو جائیں!
آمین یا رب العالمین۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *