wehelpf9

WEHELPF9

Sadqa

40 طرح کا صدقہ

ایک دفعہ ضرور پڑھ لیں.
ان شاءاللہ بہت فائدہ ہوگا.

  1. دوسرے کو نقصان پہنچانے سے بچنا صدقہ ہے۔
    [بخاری: 2518]
  2. اندھے کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔
    [ابن حبان: 3368]
  3. بہرے سے تیز آواز میں بات کرنا صدقہ ہے۔
    [ابن حبان: 3368]
  4. گونگے کو اس طرح بتانا کہ وہ سمجھ سکے صدقہ ہے۔
    [ابن حبان: 3377]
  5. کمزور آدمی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔
    [ابن حبان: 3377]
  6. راستے سے پتھر,کانٹا اور ہڈی ہٹانا صدقہ ہے۔
    [مسلم: 1007]
  7. مدد کے لئے پکارنے والے کی دوڑ کر مدد کرنا صدقہ ہے۔
    [ابن حبان: 3377]
  8. اپنے ڈول سے کسی بھائی کو پانی دینا صدقہ ہے۔
    [ترمذی: 1956]
  9. بھٹکے ہوئے شخص کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔
    [ترمذی: 1956]
  10. لا الہ الا الله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
  11. سبحان الله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
  12. الحمدلله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
  13. الله اکبر کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
  14. استغفرالله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
  15. نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے۔
    [مسلم: 1007]
  16. برائی سے روکنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
  17. ثواب کی نیت سے اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 55]
  18. دو لوگوں کے بیچ انصاف کرنا صدقہ ہے۔
    [بخاری: 2518]
  19. کسی آدمی کو سواری پر بیٹھانا یا اس کا سامان اٹھا کر سواری پر رکھوانا صدقہ ہے ۔ [بخاری: 2518]
  20. اچھی بات کہنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2589]
  21. نماز کے لئے چل کر جانے والا ہر قدم صدقہ ہے۔
    [بخاری: 2518]
  22. راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا صدقہ ہے۔
    [بخاری: 2518]
  23. خود کھانا صدقہ ہے۔ [نسائی – کبری: 9185]
  24. اپنے بیٹے کو کھلانا صدقہ ہے۔
    [نسائی – کبری: 9185]
  25. اپنی بیوی کو کھلانا صدقہ ہے۔
    [نسائی – کبری: 9185]
  26. اپنے خادم کو کھلانا صدقہ ہے۔
    [نسائی – کبری: 9185]
  27. کسی مصیبت زدہ حاجت مند کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [نسائی: 253]
  28. اپنے بھائی سے مسکرا کر ملنا صدقہ ہے۔
    [ترمذی: 1963]
  29. پانی کا ایک گھونٹ پلانا صدقہ ہے۔
    [ابو یعلی: 2434]
  30. اپنے بھائی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔
    [ابو یعلی: 2434]
  31. ملنے والے کو سلام کرنا صدقہ ہے۔
    [ابو داﺅد: 5243]
  32. آپس میں صلح کروانا صدقہ ہے۔
    [بخاری – تاریخ: 259/3]
  33. تمہارے درخت یا فصل سے جو کچھ کھائے وہ تمہارے لئے صدقہ ہے۔ [مسلم: 1553]
  34. بھوکے کو کھانا کھلانا صدقہ ہے۔
    [بیہقی – شعب: 3367]
  35. پانی پلانا صدقہ ہے۔
    [بیہقی – شعب: 3368]
  36. دو مرتبہ قرض دینا ایک مرتبہ صدقہ دینے کے برابر ہے۔ [ابن ماجہ: 3430]
  37. کسی آدمی کو اپنی سواری پر بٹھا لینا صدقہ ہے۔
    [مسلم: 1009]
  38. گمراہی کی سر زمین پر کسی کو ہدایت دینا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1963]
  39. ضرورت مند کے کام آنا صدقہ ہے۔
    [ابن حبان: 3368
  40. علم سیکھ کر مسلمان بھائی کو سکھانا صدقہ ہے۔ [ابن ماجہ: 243]

صرف آپ ہی پڑھ کر آگے نہ بڑھ جائیں بلکہ یہ تحریر صدقہ جاریہ ہے ، شیئر کرکے باقی احباب تک پہنچائیے.

👈شکریہ,

اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہو گا لیکن ہو سکتا ہے اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے آپ کی شیئر کردہ تحریر ہزاروں لوگوں کے لیے سبق آموز ثابت ہو.

👈جزاک اللہ خیرا.

Leave a Reply

Discover more from wehelpf9

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Scroll to Top